ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا شجر کاری کے حوالے سے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح زیر صدارت آج شجرکاری مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ماحولیات ، این ایچ اے، صحت اور تعلیم سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے تمام محکموں کو فوری طور پر اپنے عملدرآمدی منصوبے جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم ماحولیات کی بہتری اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہر محکمہ اپنے علاقے میں درخت لگانے کی مناسب جگہوں کی نشاندہی کرے اور مہم میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے عوامی آگاہی کے لیے میڈیا اور دیگر ذرائع کے استعمال پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں