سیف سٹی سرگودھا کے منصوبے کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سرگودھا (بیوروچیف) حکومتی ہدایت پر سرگودھا کو سیف سٹی شہر بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس منصوبے کو 30مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کیلئے پول نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ کنٹرول روم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اپریل کے پہلے ہفتہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں