دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا نصب العین بنانا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پرائم MJFلائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ صدر شبیر احمد کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری خرم نواز صدیقی’ زونل چیئرپرسن جنید محمود بیگ’انجینئر بابر شہزاد’ خرم جہانگیر’ مرزا زاہد اقبال’ غفار احمد’ محسن رضا’ محمد یوسف’ محمد سعید اقبال’ محسن ریاض’ سلیمان حنیف ایڈووکیٹ نے شرکت کی’ صدر شبیر احمد نے سیکرٹری خرم نواز صدیقی ‘زونل چیئرپرسن جنید محمود بیگ اور ممبران سے لائنز کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر کی وزی ٹیشن تقریب کے بارے میں مشاورت کی اور باہمی رائے سے فروری میں تقریب کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا’صدر شبیر احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کی تقریب شاندار اور اپنی مثال آپ ہو گی جس میں لائنز کلب کے صدور اور سیکرٹریز کو مدعو کیا جائے گا’ اس کے علاوہ انہوں نے ونٹر پراجیکٹ جن میں بوائز اور گرلز سکول میں گرم جرسیوں کی تقسیم اور اس جیسے دیگر پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں ان پر اظہار تشکر کیا گیا’ اس موقع پر صدر شبیر احمد نے کہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے’ مخلوق خدا کی عملی خدمت اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں کیونکہ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا’ ساتھ صرف اعمال جائیں گے’ اپنے لئے جینا کوئی زندگی نہیں’ دوسروں کیلئے جینا ہی اصل زندگی ہے’ انہوںنے کہا کہ انسانیت کی خدمت’ ضرورتمندوں کی مدد اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے مستحق لوگوں پر خرچ کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی لائن ازم ہے’اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں صاحب حیثیت بنایا ہے’ ہم تمام صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کریں اور اللہ کی قربت حاصل کریں’ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرائم MJFلائنز کلب کے سیکرٹری خرم نواز صدیقی نے کہا کہ پرائم MJFلائنز کلب کے زیر اہتمام اس وقت دکھی انسانیت کی ویلفیئر کے سینکڑوں پراجیکٹ چل رہے ہیں’ماہانہ کیش ڈونیشن پراجیکٹ’ آئی سکریننگ کیمپ مبارک بشیر فری ڈسپنسری ملت روڈ’ پرماننٹ ماہانہ میڈیسن ڈسٹری بیوشن’ آئی گلاسز ڈسٹری بیوشن’ فوڈ ڈسٹری بیوشن فیصل مرکز نابینا’ خاتون جنت ہسپتال کی ویلفیئر کیلئے کیش امداد قابل ذکر پراجیکٹ ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں ہماری کوشش ہے کہ اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں’ انہوں نے کہا کہ اس ماہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے انسانیت کی خدمت کے950 پراجیکٹ کئے ہیں جن سے سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حقوق اللہ کو تو معاف کر دے گا مگر حقوق العباد کو معاف نہیں کرے گا’ اگر آپ نے پیٹ بھر کھایا اور آپ کا ہمسایہ بھوک پیٹ سو گیا تو تمہاری راتوں کی عبادت کسی کام نہیں آئے گی’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو فراوانی سے دولت دی ہے ان کا فرض ہے کہ وہ ان ضرورتمندوں کا خیال رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں