مہندی کی تقریب میں اوباش ملزم کی دوشیزہ سے زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا میں اوباش ملزم نے ورغلا کر مہندی کی تقریب میں شامل دوشیزہ کو بے آبرو کردیا،پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان اور اسکے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ، تفصیل کے مطابق ڈھڈی والا کے رہائشی اعجاز نے بتایا کہ اس کے ہمسائے میں شادی کی تقریب تھی اور اسکی جواں سالہ بیٹی(ع) ہمسایوں کے گھر رسم مہندی میں گئی ہوئی تھی کہ وہاں پر اوباش ملزم عثمان ولد صدیق نے ساتھیوں سے مل کر اسکی بیٹی کو ورغلا کر قریبی ویرانہ میں لے گیا اور جہاں پر عثمان نے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالہ جبکہ اسکے ساتھی پہرہ دیتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے گھر آکر والدین کو بتایا جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں