ستھرا پنجاب،صفدر آباد میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات

صفدرآباد(نامہ نگار)مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب کو صفدرآباد میں اچھی خاصی پزیرائی ملی ہے۔ہر بازار اور گلی کو صاف ستھرا بنانے میں انتظامیہ سمیت شہری بھی اپنا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔بازاروں اور مارکیٹوں میں دکانوں پر بنائے گئے چھپڑوں دکانوںکے شٹرز کو سبز رنگ کروانا شروع کر دیا ہے ۔تمام دکانوں کے شٹرز کو ایک جیسا رنگ (سبز کلر) دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی اور ملک مین آگئے ہین ۔یقین ہی نہیں آتا کہ یہ صفدرآباد ہے۔ہر دکان کا شٹر سبز ویسے بھی آنکھوں کو بھلا لگتا ہے ۔شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے تا ہم اکا دکا جگہوں پر ابھی بھی منظر خراب ہے اسے بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتا یاکہ شہر کا اصل مسئلہ گندے پانی کی نکاسی کا ہے ۔دکانوں کے ساتھ دیوار کے بالکل ساتھ گندے پانی کے نالے ہیںجن پر دکانداروں نے پختہ تھڑے بنا رکھے ہیں جس وجہ سے تجاوزات ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں