تین مسلح ڈاکوئوں نے سکیورٹی گارڈ کو لوٹ لیا

ساہیوال(بیوروچیف)نواحی چک 99 اے چھ آر میں سیکورٹی گارڈ عبدالمالک کو گن اور پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر کے موٹر سائیکل ، نقدی18ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔زخمی گارڈ عبدالمالک کو ہسپتال داخل کر ادیا گیا ہے۔ زخمی گارڈ کے دانت اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ابن صدیق کولڈ سٹور پر ڈیوٹی کے بعد صبح ساڑھے چھ بجے سیکورٹی گارڈ عبدالمالک اپنی موٹر سائیکل نمبر 4010ایس ایل ایم پر اپنے چک 99چھ آر آ رہا تھا کہ پل نہر لوئر باری دو آب پر تین ڈاکوئوں نے روک لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں