مریم نواز کے خواب ستھرا پنجاب کو ہم نے ملکر پورا کرنا ہے،کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 3۔ایجنڈا ایٹم منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔ اجلاس کو سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی راناشاہد عمران نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیومن ریسورس کمیٹی کے پانچ اور پروکمنٹ کمیٹی کے7 اجلاس منعقد ہوئے جن میں کمیٹی کے فنکشنل کرنے کیلئے تمام امور کو زیر بحث لاکر عملی شکل دی گئی جن کی بعد ازاں بورڈ اف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے منظوری لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کی تمام 17 تحصیلوں میں سینئر منیجر مانیٹرنگ اور سینئر مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویو ز مکمل ہوچکے ہیں ان کی تعیناتی دو ہفتوں کے اندر ہر تحصیل میں کر دی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صفائی ستھرائی کیلئے گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے علاوہ زیرو ویسٹ سرگودہا ڈویژن بنانے کا ایکشن پلان بھی تیار کیاجارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کے دفتر کے علاوہ کمشنر ، ڈی سی اور اے سی دفاتر میں بھی کنٹرول روم قائم کر کے تمام صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ اجلاس میں کمپنی کو فعال بنانے کیلئے دیگر امور کو بھی زیر بحث لایاگیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہاکہ مریم نوا ز شریف کے خواب صاف ستھرا پنجاب کو ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈبلیو ایم سی نئی کمپنی وجود میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں