اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں

سمندری (بیورو چیف ) اسرائیل جارحیت روکنے کیلئے عالمی طاقتیں کر دار اداکریں،ندیم کنول ،ان خیالات کا اظہار ندیم کنول سیاسی و سماجی شخصیت نے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ رویہ کے باعث خطے کا امن وسلامتی خطرے میں ہے گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہیںکہ عظیم اسرائیلی ریاست کے نام سے ایک نقشہ سامنے آیا ہے جس میںنہ صرف فلسطین بلکہ اردن لبنان اور شام کے کچھ علاقوںکو بھی شامل کرلیا گیا ہے انہوں نے گریٹراسرائیل کر نقشے پر اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت سے بازرکھنے کیلئے عالمی قوتیں کر دار اداکریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں