ٹرین میانوالی ایکسپریس کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)میانوالی تا لاہور چلنے والی ٹرین میانوالی ایکسپریس کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے اور صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ منظور کیا جائے۔انجمن تاجراں انارکلی بازار صفدرآباد کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،میاں محمد عرفان زری ہائوس،محمد نواز چغتائی ٹاپ ٹیلرز،بابا شوکت علی بھٹی آف منڈ ھیالہ موچی بازار،ملک محمد طارق آٹا چکی والے،عبد الکریم کریمی الیکٹرک سٹور ریلوے روڈ،سماجی کارکن مبارک علی شمس،ولید احمد اور شمس الحق طاہر نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڑی انڈس ٹرین میانوالی ا یکسپر یس کوصفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا جائے اور اسے براستہ فیصل آباد چلایا جائے۔یاد رہے کہ یہ ٹرین لاہور سے براستہ سانگلہ ہل ، چنیوٹ ،سرگودھا چل رہی ہے اور سانگلہ ہل سے آگے فیصل آباد جانے کی بجائے ساہیانوالہ ریلوے اسٹیشن سے سرگودھا کی طرف چلی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں