جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا،کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید

ساہیوال(بیوروچیف)ایشائی ترقیاتی بنک کے وفد نے پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے ساہیوال کا دورہ کیا۔ وفد سینئر اربن ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ لارا آریان اور برائن اٹپا پر مشتمل تھا جبکہ چیف انجبیئر شیخ طاہر، سیف اللہ امین، حیدر جاوید، سارا آصف اور سجاول بھٹی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے وفد کو منصوبوں کی تکمیل بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پسپ منصوبے80فی صد مکمل ہو چکے ہیں اور تکمیل کی ڈیڈ لائن 30جون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پسپ کے تحت نہر کنارے لینڈ فل سائٹ پر خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پسپ منصوبے سے شہر کی سیوریج اور پینے کے پانی کی 30سالہ ضروریات پوری ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں