علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

راولپنڈی(سپورٹس نیوز)علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چوہدری شہزاد ماسٹرز کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ مزمل شیخ نے انڈر 20 اور ابوبکر چھٹہ نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسلام آباد بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شینڈر 41 اسنوکر اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سو سے زائد ٹاپ کیوئٹس نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں