ریتھک روشن کی پہلی فلم کہونہ پیار ہے کو ریلیز ہوئے 25سال مکمل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی بطور ہیرو پہلی فلم کہو نہ پیا ر ہے کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریتھک روشن نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں اتنا گھبرایا ہوا تھا کہ اس انڈسٹری کو کیسے ہینڈل کروں گا لیکن پہلی فلم کی کامیابی سے مجھے اعتماد اور عوام کا پیار ملا جس کے بعد میری کامیابی کا سفر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ انڈسٹری میں آئے اتنا عرصہ ہوگیا ہے، وقت تیزی سے گزرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں