پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان ایکشن،116گرانفروش گرفتار،11لاکھ کے جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کے تحت اشیاخوردونوش کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سدھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز علی سمیر ، اقراناصر، کامران اشرف ، ثاقب عدنان سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی شرکت۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اشیاکی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جاری کردہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں