مسلح ڈاکوؤں نے ساہیوال میں ”ات مچا دی”عوام مال و زر سے محروم

ساہیوال (بیوروچیف )ڈاکو بیو پاری، طالب علم اور کمپنی ملازم سے تین لاکھ روپے کی نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 118 نو ایل کے قریب بیو پاری کمیر سے تین لاکھ روپے نقدی ب،ٹینکی والا چوک کمیر میں عرفان طالبعلم سے موبائل ،لکڑ منڈی غلہ منڈی پر ائیوٹ ملازم اسامہ اسلم سے موٹر سائیکل نمبر 4941 اے یو بی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پو لیس کمیر اور غلہ منڈی نے تین مقدمات 392 397, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔پولیس کسووال نے پل نہر چک 119 سات ڈی آر پر نا کہ کے دوران ایک ڈا کو اعجاز کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل نمبر5746 ایس ایل کے بر آمد کر لی اور مقدمہ 411 ت پ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں