افواج پاکستان نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو فوقیت دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پا کستان،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کا اعتماد اور فخر ہے ، پاکستان کے استحکام اور دفاع کیلئے قومی سلامتی اداروں اور پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اپنے جاری بیا ن میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدو ں کی امین ہے پاک فوج کے جوان اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنارہے ہیں،پاک فوج کا ملکی اور عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو فوقیت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں