گوجرہ میں ڈاکوؤں ،چوروں کی نان سٹاپ وارداتیں،پولیس بے بس

گوجرہ (نامہ نگار)سرکل گوجرہ میںڈاکوؤ ںاور چورو ں کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ۔ پولیس بے بس دکھائی دینے لگی۔اعلی حکام نوٹس لیں۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 277 ر ب کا محمد محسن موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر سے گاؤں جارہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ چک نمبر 369 جب ج ب کا علی رضا اپنی دکان مونگی روڈ پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم دکان میں گھس گیا اور اسکے قبضہ سے قیمتی موبائل فون چھین لیا ۔ چک نمبر256 ج ب کا امیر علی اپنے موٹر سائیکل رکشہ پرسوار گیس سلنڈر سپلا ئی کرکے چک نمبر 348 ج ب کے قریب آ رہا تھا کہ دو مسلح ڈا کوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک کر اسکے قبضہ سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا ۔ چک نمبر 463 گ ب کا منظور اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر اڈا مونگی بنگلہ جارہا تھا کہ چک نمبر 242 گ ب نور پو ر بستی کے قریب نہر کی پٹری پر دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈاکوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک کر10 ہزار سے زائد کی رقم اور قیمتی مو بائل فون چھین لیا. چک نمبر 415 ج ب کے صدام حسین نے اپنی حویلی میں مویشی باندھ رکھے تھے کہ رات کی تاریکی میں چورو ں نے پا نچ لا کھ روپے مالیتی دو بھینسیں چوری کرلیں. چک نمبر 306 ج ب کے وقار احمد کے گھر میں چورو ں نے دا خل ہوکر 50 ہزار روپے نقدی ، لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات اور ہزارو ں روپے کی آ رٹیفشل جیولری سیٹ چوری کرلئے ، گلشن زبیدہ کا لو نی کے محمد شفیق نے اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبر6898اے ٹی وائی جھنگ روڈ پر اپنی دکا ن کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جو نامعلو م چور چوری کرلی اور کامیاب وارداتوں کے فرارہو گئے۔ ورداتو ں کی اطلا ع تھانہ سٹی ،نوا ں لاہور اور صدر پولیس گوجرہ کو دی گئی ہے ۔پو لیس مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں