کالعدم تنظیم کا مجاہد ظاہر کر کے تاوان کا مطالبہ کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم افتخار جو کہ ان کا ہمسایہ نکلا، گرفتار کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں