2ماہ سے لاپتہ 5سالہ بچے کی نعش تالاب سے برآمد

راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے 5سالہ بچے کی نعش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کیمطابق 5سال کا بچہ گزشتہ سال 23نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی نعش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں