مسلح افراد کی فائرنگ،1بھائی قتل دوسرا زخمی،اینٹ لگنے سے100سالہ شخص جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل دوسرا زخمی جبکہ نامعلوم افراد نے اینٹیں مار کر 100سالہ شخص کو مار ڈالا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ پر واقع علی ہائوسنگ کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان حمزہ وغیرہ نے فائرنگ کرکے32سالہ حبیب الرحمن اور 30سالہ مجیب الرحمن پسران اعظم کو بری طرح زخمی کردیا ،گولیاں لگنے سے حبیب الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا ،مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے4نامزد ملزمان کے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی جبکہ سول لائن کے علاقہ ریاض شاہد چوک پانی والی ٹینکی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اینٹیں مار کر 100سالہ نذیر بخش کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں