بانی PTI رہائی کیلئے ٹرمپ کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عمر اسرار منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی190ملین پائونڈکی کرپشن پر سزاملنے کے بعدسیاست میں بے کا ر ہوچکے ہیں اب وہ فیصلے پرمذہبی اور اپنی رہائی کیلئے ٹرمپ کارڈ استعمال کرناچاہتے ہیں مگر ان کا کوئی کارڈکارآمدنہیں ہوگاان کے تواپنے ارکان چاہتے ہیں وہ جیل میں رہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے سیاسی نقصا ن اورجھوٹے مقدمات کا سا منا کیا مگر پاکستان اورعوام کے خلاف بغاوت نہیں کی ہمیشہ ملکی ترقی اورعوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کرداراداکیا ۔میاں نوازشریف کی پالیسی اورویژن کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک سال میں متحرک ہوکراورعملی اقدامات سے مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکیااب تمام طبقات کے لئے صرف ایک بجلی کامسئلہ ہے چندہفتوں بعد14پاورکمپنیوں کے معاہدے ختم ہونے کے اثرات عوام تک پہنچیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ اپنے والدمحترم اسراراحمدمنے خان کے انتقال کے بعدپی پی112کے عوام اورمسلم لیگی کارکنوں کی خدمت میں مصروف ہیں عوام کے لئے ان کے دروازے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں