پاکستان کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ ٹیم سمجھا جانا چاہیے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 19فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دینا مشکل ہے۔گواسکر کے مطابق فیورٹ کا ٹیگ ہوم ٹیم پاکستان کو دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کی ہوم کنڈیشنز پر ہرانا آسان نہیں ہے بھارت ون ڈے ورلڈ کپ 2023کے فائنل میں ہار گیا تھا لیکن اس سے قبل بھارت نے اپنے دس میچز جیتے تھے۔واضح رہے کہ 15میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں کی چیمپئنز ٹرافی 19فروری سے 9مارچ تک پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، پاکستان میں میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش موجود ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، افغانستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں