ٹور دی پشاور سائیکل ریس آئندہ ہفتے ہو گی

پشاور(سپورٹس نیوز)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیرِ اعلی کے پی کے ترجمان فراز مغل کے مطابق آئندہ ہفتے ٹور دی پشاور سائیکل ریس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے150کھلاڑی حصہ لیں گے۔ فرازمغل کے مطابق ریس خیر آباد اٹک سے شروع ہو کر پشاور چمکنی پر اختتام پزیر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں