کمالیہ بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار حادثات میں اضافہ ہونے لگا ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ چیچہ وطنی بائی پاس روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات جان لیوا حادثات رونما ہوتے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور عوام کی قیمتی گاڑیاں بھی نکارہ ہوچکی ہیں ۔بائی پاس روڈ زیادہ تر ہیوی لوڈر ٹریفک کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اوور لوڈنگ بھی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی ایک اہم وجہ ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بائی پاس کے خراب ہونے کی وجہ سے سفر میں مشکلات دوگنا ہو گئی ہیں۔ جو سفر پہلے چند منٹوں میں طے ہو جاتا تھا، اب وہ گھنٹوں تک جاری رہنے لگا ہے ۔ خراب روڈ کی حالت کی وجہ سے نہ صرف مقامی افراد بلکہ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ، جو شہر میں پہنچنے کے لئے وقت اور توانائی کا ضیاع کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بائی پاس روڈ کی جلد از جلد نئے سرے سے تعمیر شروع کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں