اے سی جڑانوالہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر بنے پختہ تھرے مسمار کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،چیف انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید پولیس نفری اور ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران لنڈا بازار مدنی بازار میں دکانوں کے آگے بنے فٹ پاتھوں کو مسمار کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار حضرات تحصیل انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور خود بخود بازاروں میں دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے جڑانوالہ کو تجاوزات سے پاک کرکے ماڈل شہر بنایا جائے گا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن تجاوزات سے پاک پنجاب مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جائے گا جبکہ بازاروں کے داخلی راستوں پر حفاظتی گیٹ لگائے جا رہے ہیں تاکہ بازاروں میں موٹر سائیکل رکشہ اور گاڑیوں کے داخلے کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں