نامعلوم چور دکان کا صفایا کرگئے

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور تالے توڑ کر دکان کاصفایاکر کے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ انصار کالونی گوجرہ کے جمشید امین نے محلہ میں دکان بنا رکھی ہے جسے وہ حسب معمول بند کر کے چلاگیاکہ نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو ئے اورتلاشی لیتے ہو ئے وہاں سے ہزاروں روپے نقدی ودیگرسامان چوری کر لیا اور فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں