منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

لاہور (بیوروچیف) منشیات سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کاگینگ گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برکی پولیس نے کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،ملزمان سے2کروڑمالیت کی ساڑھے 6کلوسے زائداعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمان سے برکی پولیس نے ڈرون کیمرہ، نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیا نقدی برآمدکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے،پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں،گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل کے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں، پولیس اہلکار یونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں