ملتان (سپورٹس نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایلیٹ وکٹ کیپنگ کلب میں اپنا نام درج کروا دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے وہ پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں شامل ہو گئے۔رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس سے وہ پاکستان کے وکٹ کیپنگ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آٹ کرنے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آٹ کیے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک اہم سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کر دی۔




