فیصل آبادمیں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سا بق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکو شہریوں کو لوٹنے لگے پولیس خاموش تماشائی بن کر لاتعلق ہوچکی ہے ایک طرف بے لگام مہنگائی نے عوام کو معاشی طور پر زندہ درگور کردیا ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور پنجاب پولیس کی لاپرواہی سے شہریوں کو ڈاکوئوں چوروں کے رحم و کرم پررچھوڑ دیا ہے پنجاب حکومت اور فیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ شہریوں کیساتھ ہونے والی لوٹ مار اور چوری چکاری کی وارداتوں سے نجات دلائیں نوسربازوں سادہ لوح شہریوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں لگا کر نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ کر بآسانی فرار ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے حکومت وقت کو ئی تو ایکشن لے اور چوری کی وارڈتوں میں کمی لانے کی کوشش کر یں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں