گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

صفدرآباد(نامہ نگار)پنڈت والا چک نمبر 37 میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیاْ۔دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آ کر چھوٹے بھائی مصطفی جٹ نے اپنے بڑے بھائی مرتضیٰ پر فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے27 سالہ مرتضیٰ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔تھانہ صدرسانگلہ ہل پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں