عوامی شکایات کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے محکموں /اداروں میں شفافیت پر زیروٹالرنس اور بدعنوانی کا یکسر خاتمہ مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل وضلعی سربراہان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کرپشن ناقابل قبول ہے۔انہوں نے یہ بات وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پراوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ محکموں کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت دفاتر بنانا ہے جس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے درخواست گزار شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوامی شکایات کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں