صفدر آباد میں محفل معراج النبیۖ 28جنوری کو ہوگی

صفدرآباد(نامہ نگار)معراج مصطفیٰۖ کے سلسلے میں جامع مسجد قیوم صفدرآباد میں ایک عظیم الشان محفل معراج النبیۖ مورخہ28 جنوری 2025 ء بروز منگل بعد از نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر حاجی محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم فرمائیں گے۔حضرت علامہ مولاناعبد الکریم نقشبندی آف شیخوپورہ خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ شرقپور شریف خصوصی خطاب فرمائیں گے۔جبکہ دیگر علمائے اہل سنت علامہ ڈاکٹر نجیب الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد نورانی ریلوے اسٹیشن اور علامہ مولانا عبد الجبار کریمی خطیب جامع مسجد توکلی بھی شرکت کریں گے۔ثناء خوان مصطفیٰۖ شعیب کریمی برادران،بلبل چمستان رسالتۖ ملک محمد انور نگینہ اور قاسم چشتی گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔محمد بلال کریمی،میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی کی زیر نگرانی انتظامات کئے گئے ہیں۔لنگر شریف کا بھی اہتمام ہو گا۔عاشقان مصطفیٰۖ سے محفل پاک میں شرکت کی استدعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں