جینک سنر اور نوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن(سپورٹس نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جینک سنر اور نوویک جوکووچ مردوں کے سنگل مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔اطالوی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رانڈ میں جگہ بنائی۔دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دی جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے جیری لہیکاکو مات دی۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 113 ویں میگاایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رانڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں