بجلی صارفین پر1ارب68کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف) بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 یلئیجمع کرائی گئی ہے، درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں اور لیگل چارجز شامل ہیں، درخواست میں ایڈمنسٹر یٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ بھی شامل ہے ، نیپرا اتھارٹی 29جنوری کو درخواست پر سماعت کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں