فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ضلعی اجتماع ارکان 27جنوری بروزسوموارکو رفاانٹرنیشنل یونیورسٹی کے خدیحہ ہال میں ہوگا ۔اجتماع ارکان میں جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل حمیراطارق خصوصی شرکت کریں گی۔صبح 10بجے شروع ہونے والے ضلعی اجتماع ارکان سے ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن اوردیگرمقامی رہنماخطاب کریں اجتماع دوپہر2بجے تک جاری رہے گا۔




