19کالعدم تنظیموں سے وابستہ29ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔ سی ٹی ڈی نے 29ہزار 664مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کر لئے جن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب کے لئے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔ پراجیکٹ پرسنز میں سے 10ہزار441کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق واچ لسٹ میں2301افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ1625افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔ مختلف جیلوں سے رہاہ ونے والے 2462افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغانستان کی جیلوں سے رہا537افراد کی سرویلنس شروع کردی، پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے82افراد کی نشاندہی کرلی۔ پنجاب کیلئے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں