50

مخالفین نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

گو جرہ (نامہ نگار)مخالفین نے مکا ن کے تنازعہ پر حملہ کرکے ایک شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،متعدد افراد کو ڈنڈو ں سوٹو ں سے زخمی کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 344 ج ب کے محمد رمضا ن کا گاؤ ں کے منظور احمد وغیرہ سے مکا ن کا تنازعہ تھا جس پر منظور وغیرہ دو درجن افراد نے ہلہ بول کر مکا ن پر قبضہ کر نے کی کوشش کی پو لیس پہنچنے پر فرار ہو گئے پولیس کے واپس جا نے پر دوبارہ مسلح ہوکر آ گئے اور مکان کی چھتیں پھاڑ ڈا لیں اور اہل خا نہ کو تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے یرغما ل بنا لیا اور فا ئرنگ کرکے مزمل کو شدید زخمی کردیا جبکہ دیگر زخمیو ں میں محمد رمضا ن، اللہ دتہ، مدشاز احمد، محمد سعید، شہناز بی بی، رانی بی بی، نسیم بی بی، فیضہ بی بی، اعجاز علی سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے ملزما ن فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے زخمیو ں کو فو ری طور رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لاہور منتقل کیا گیا اطلا ع ملنے پر نوا ں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں