50

ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن ،کھرڑیانوالہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کاآغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن”کھرڑیانوالہ میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،سی ای او اشتیاق گوندل کی زیر نگرانی میں پختہ تھڑوں،تندور، سٹال کائونٹرز کو کرین سے گرا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی کہ کھرڑیانوالہ چوک اور گردونواح میں بالخصوص سیم نالہ کھرڑیانوالہ سے ریسکیو 1122کی طرف جانے والی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار نے عرصہ دراز سے آمدورفت میں شدید مشکلات کھڑی کر رکھی ہے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی خصوصی ہدایت پر سی ای او میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل نے اپنی زیر نگرانی اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ کامیاب آپریشن کیا اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا عرصہ دراز سے بنے ہوئے پختہ تھڑے،تندور،سٹال اور کائونٹرز کو کرین کے ذریعے ختم کر دیا گیا۔میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کے اس اقدام پر عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ اشتیاق احمد گوندل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور اے سی جڑانوالہ کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ اس سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔اس موقع پر چوہدری عارف انکروچمنٹ آفیسر،ملک طاہر حمید فانی،چوہدری محمد مسعود باٹھ، چوہدری شاہد جٹ،ملک قمر امین و دیگران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں