ڈی پی او ساہیوال کی مختلف مقامات پر کھلی کچہری

ساہیوال(بیوروچیف)و زیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی مختلف مقامات پر کھلی کچہر یاں،عوام کی شکایات و مسائل سن کر ازالہ کے لیے موقع پر احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او ساہیوا ل رانا طاہر رحمان نے عوام کی شکایات و مسائل کے بروقت حل کے لیے چک نمبر 4/14 ایل جامعہ مسجد غلہ منڈی علاقہ تھانہ کسووال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 39/12 ایل،چک نمبر 41/12 ایل علاقہ تھانہ صدر چیچہ وطنی،مارکیٹ کمیٹی،ٹی ایم ہال علاقہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے مختلف نوعیت کی شکایت و مسائل سے ڈی پی او ساہیوال کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں