مریم نواز کی تمام تر توجہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے

سرگودہا (بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول وکموڈٹی مینجمنٹ سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تمام تر توجہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانون کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے ۔ امسال رمضان پیکج میں راشن دینے کی بجائے 10 ہزار روپے فی خاندان پے آرڈرز کے ذریعے گھروں تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ماہ مقدس میں مرد وخواتین کو بینکوں پر لائنوں میں لگانے کی بجائے باعزت طریقہ سے گھروں میں کیش کی صورت میں رمضان پیکج پہنچایا جائیگا۔ رمضان المبارک میں صارفین کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ماڈل بازاروں کورمضان بازاروں میں منتقل کیا جائیگا جہاں حکومت آڑھتیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی مصنوعات براہ راست لاکر ہول سیل ریٹ پر فروخت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں