53

اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر کا صفایا کرگئے

گوجرہ(نامہ نگار) بیٹی کے علاج کیلئے فیصل آبادگئے شہری کے گھر کا چوروں نے صفایا کر دیا ۔ جبکہ دیگرمقامات سے بھی مال وزر چوری کر لیا۔ معلوم ہواہے کہ رحمت ٹائون کامحمد افضال اپنی بیٹی کے علاج معالجہ کیلئے فیصل آباد ہسپتال گیا ہو اتھا کہ اس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر اندر داخل ہو گئے اورتلاشی لیتے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرلیاجبکہ دیگر مقامات سے بھی مال وزر چوری کر کے فرارہو گئے۔مدنی ٹائون کے محمد شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور وں نے قیمتی سامان چوری کر لیا۔محلہ حفیظ پارک کے وسیم اشرف کے گھر کے باہر سے چوروں نے دو بکریاں اور ایک بکرا چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں