47

حج ادا کرنیوالے عازمین کے40ہزار واپس کرنیکا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنیوالے عازمین کے40ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے اس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نے منی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منی میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں