45

انسانی سمگلرز پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلرز ملک پاکستان کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں ان کو نشان عبرت بنایا جائے محکمہ ایف آئی اے سمیت دیگر حکومتی اداروں میں موجود سرکاری اہل کار انسانی سمگلروں سے گھٹ جوڑ کئے ہوئے ہیں اسی لئے انسانی سمگلر حکومتی شکنجے میں آنے سے پہلے ہی راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں حکومتی اداروں سے پو چھنا چاہئے کہ کیوںیہ باربار کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آتا ہے بیرون ملک جہاں کشتی ڈوبتی ہے ہمارے پاکستا نی ہی نو جوان اپنی جا نیں گواں بیٹھتے ہیں؟ انسانی سمگلروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے غیر قانونی طریقے سے بھیجنے والے افراد کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں