تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 214 رب ڈھڈی والا کا رہائشی 24سالہ فیصل ولد مختار آج علی الصبح موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے نکلا تو مین روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر مذکورہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں