کمالیہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)شعبہ خد مت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کمالیہ کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں آنکھوں کے مستند ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری معائنہ اور علاج کیا کیمپ کے دوران فری ادویات، فری لینز،فری چیک اپ اور فری آپریشن بھی کیے گئے ۔کیمپ کاانعقاد جنرل سیکرٹری کمالیہ شعبہ خدمت خلق غازی عرفان محمود گجر اور میاں جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ٹوبہ میاں سہیل احمد کی خصوصی کاوش سے کیا گیا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ضلعی صدر شعبہ خدمت خلق محمد عمران گریوال نے کہا ہے کہ اہم آئندہ بھی ایسے مزید کیمپس کا انعقاد کرتے رہے گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں