”دھی رانی پروگرام”ٹوبہ میں29جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “دھی رانی پروگرام” کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں29 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب شہر کی سب سے بڑی نجی مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری جنید انوار، ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، کمشنر فیصل آباد مریم خان، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار اور مختلف محکموں کے افسران سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک 29 جوڑوں میں 5 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلی کی ہدایت پر تمام جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی اور ضروری گھریلو سامان بطور تحفہ پیش کیا، جن میں ڈبل بیڈ، میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ، پنکھا اور دیگر اشیاشامل تھیں۔ شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کیے، جبکہ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نہ صرف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں