چنیوٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ موبائل ٹریس کرلئے

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت اقدامات جاری ہیں چنیوٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ موبائل ٹریس کر لئے گئے اس سلسلہ میں ڈی پی او دفتر چنیوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے موبائل فون شہریوں کے حوالے کئے تقریب کے دوران20سے زائد شہریوں کے ٹریس موبائل فون ان کے حوالے کئے گئے گمشدہ موبائل واپس ملنے پر شہریوں نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا شہریوں نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ کا کہنا تھا کہ شہری موبائل فون گم ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ میں رپورٹ درج کروائیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسروقہ ،گمشدہ موبائل فون ٹریس کئے جا رہے ہیں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں