الخدمت انور نذیر ہسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الخدمت انور نذیر ہسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر منعقدہ ایک سیمینار میں ممتاز پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مجید نے ”صحت عامہ مسائل اور تدابیر” کے موضوع پر بھرپور سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد افراد کی جسمانی ذہنی اور سماجی صحت پر منحصر ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ان عوامل کا ذکر کیا جو صحت کی نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامات بیماری نہیں ہوتیں بلکہ یہ بیماری کے اثرات ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر بیماری سمجھ کر علاج شروع کیا جاتا ہے ڈاکٹر طاہر مجید نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ پہلے ڈاکٹر سے اپنے مرض کی تشخیص کروا کر علاج شروع کریں اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت بخش عادات و اطوار کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر شفقت جاوید نے خطاب کرتے ہوئے اس با ت پر زور دیا کہ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال اور پرہیز کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں