جنگ بندی مظلوم فلسطینیوں کیلئے روشنی کی پہلی کرن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے لئے یہ روشنی کی پہلی کرن ہے کہ پندرہ ماہ سے زائد عرصہ جنگ رہنے کے بعد جنگ بندی امن معاہدہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی پہلی امید ہے ۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد مشرق وسطی کا چہرہ بدل گیا ہے ۔ اپنے اہلخانہ سے بچھڑنے والے اور بے گھر ہو جانے والے اپنے گھروںکو واپس آرہے ہیں۔ تمام عالم اسلام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں ۔ غزہ میں معصوم فلسطینی مرد اور خواتین نے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والے ظالم اسرائیل کے ہاتھوں پچاس ہزار سے زائد مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں