بھتہ نہ دینے پر شہری کو دھمکیاں دینے والا پکڑا نہ جاسکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی پولیس بھتہ ادا نہ کرنے پر شہری اور اس کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ شادمان کالونی کے رہائشی راغب علی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسکو نامعلوم ملزم نے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسکے سارے خاندان کو جانتا ہے اگر بھتہ کی رقم کا بندوبست نہ کیا تو اسے اور اسکے خاندان کو قتل کر دینگے۔ جس پر پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا تو پیپلزکالونی پولیس نے نامعلوم بھتہ خور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں