مجھے غصہ جلدی آجاتا ہے،اس پر قابو پانا چاہتی ہوں،روبینہ اشرف

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر روبینہ اشرف نے کورونا کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ماہ 10 دس دن ہسپتال میں داخل رہی، کورونا سے زندگی میں واپس لانے میں خدا کے بعد بیٹی کا کردار رہا ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں ماضی کے سپر ہٹ ڈراما سیریل پس آئینہ میں سخت مزاج پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی روبینہ اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ذاتی زندگی میں بھی غصہ جلدی آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں غصہ کم کرنا چاہتی ہوں، کیوں کہ اب مجھے یہ احساس ہو گیا ہے کہ میرے غصے کرنے سے دوسرے کی اصلاح نہیں ہوتی۔زندگی کے دیگر پہلووں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ افسوس رہے گا۔ کہ طارق(شوہر) نے کبھی پھول نہیں دیا، حالاں کہ مجھے پھول بہت پسند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں